ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان ریلی :آنسو گیس کے گولے سے صحافی سمیت کئی کسان زخمی

کسان ریلی :آنسو گیس کے گولے سے صحافی سمیت کئی کسان زخمی

Tue, 02 Oct 2018 21:59:00    S.O. News Service

غازی آباد،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے غازی آبادسے مشرقی دہلی کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہزاروں کسانوں کو روکنے کے لیے پولس کی جانب سے داغے گئے آنسوگیس کے گولے سے ایک صحافی سمیت کئی کسان زخمی ہو گئے ۔ منگل کو یو پی گیٹ کے قریب ٹریکٹر سوار کسانوں نے نئی دہلی کے راج گھاٹ پہنچنے کے لیے بیرکیٹنگ توڑ ڈالی۔اس کے بعد یو پی پولس ،نیم فوجی دستہ کے جوانوں نے پانی کے تیز بہاؤ سے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ اس پر بھی نہ مانننے پر کسانوں کو روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ جس سے کسانوں کی ریلی کی خبربنانے پہنچے صحافی کپل چودھری زخمی ہوگئے ۔ وہ ہندی خبر نام کے ایک چینل کے لیے موقع سے رپورٹنگ کر رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی موقع پرکئی کسان کو گولے لگے ، جنہیں علاج کے لیے فوراًہی پاس کے ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا ۔ادھر لکھنؤ سے انڈین ایڈمنسٹریشن سروس کے دو افسوں کو کسانوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھیجاگیاہے ۔ دونوں افسروں سے بھارتی کسان یونیو کے لیڈر بات چیت کریں گے اور پھر کسانوں کی مانگ کو لے کر ایک اہم میٹنگ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ہونی ہے ۔


Share: